شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ایل این جی کیس میں بری

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نیوز ٹوڈے :   وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت نے ایل این جی کنٹریکٹ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر کو بری کردیا۔

یہ پیشرفت قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس واپس لینے کے بعد سامنے آئی ہے، جو طویل عرصے سے سیاسی انتقام پر اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

عبداللہ خاقان عباسی بھی ان ملزمان میں شامل ہیں، جنہیں اس مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔

2019 میں، نیب راولپنڈی نے مائع قدرتی گیس کی درآمد کے معاہدے کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق سمیت 10 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایک کمپنی نے مارچ 2015 سے ستمبر 2019 کے درمیان 21 ارب روپے سے زائد کے فوائد حاصل کیے، اس کے علاوہ، ریفرنس میں کہا گیا کہ معاہدے کی وجہ سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+