پاکستان کے لیے اچھی خبر

پاکستان

نیوز ٹوڈے:  پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نئے قرضے کے پروگرام کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع سے اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرضہ پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مذاکراتی مشن نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے 15 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان تکنیکی اور پھر پالیسی سطح پر بات چیت ہوگی۔ پاکستان کو نئے مذاکرات شروع کرنے سے پہلے اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کی تجویز کردہ بزنس فرینڈلائنس اسکیم بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ ایف بی آر سینئر افسران کے تبادلوں کے بعد معدوم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+