اے ایس پی شہربانو کی مہندی اور برات کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل
- 02, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہر بانو نقوی کی مہندی اور برات کے بعد اب ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو نقوی کی شادی کی تقریب 28 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
شہربانو نے ولیمے پر چاندی کے رنگ کا خوبصورت شرارا پہنا ہوا تھا۔ شہربانو کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے، اس سے قبل ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر کے ساتھ ساتھ میک اپ آرٹسٹ نے خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔ شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارہ پہنا تھا جس کا رنگ پیلا تھا، اس کے علاوہ اے ایس پی شہربانو اپنی بارات میں سرخ عروسی لباس میں نظر آئیں۔
واضح رہے کہ رواں سال 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس میں ملبوس خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچا لیا تھا۔
اس کے بعد شہربانو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہیں، اب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات ہوئیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔
تبصرے