پی ٹی آئی بانی کی ڈیل پر فواد چوہدری کا چونکا دینے والا جواب

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری


  نیوز ٹوڈے :   سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل کریں گے تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو خطرہ باہر والوں سے نہیں ان سے ہے جو انہیں لائے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے موجودہ حالات سے نمٹنے کی ضرورت ہے، آئین موجود ہے، نئے چارٹر کی ضرورت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ملک کے جج تاریخ رقم کررہے ہیں، پاکستان میں سماجی تبدیلی آئی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی کسی سے ڈیل نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کے بانی بھی ڈیل نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کے بانی ڈیل کریں گے تو شہباز شریف بن جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر جماعت سے رابطے کیے جائیں اور ہم سب کو ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+