ن لیگ سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی

سابق گورنر سندھ محمد زبیر

نیوز ٹوڈے :   سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ووٹ کو عزت دینے پر سویلین بالادستی اور مزاحمت چھوڑ کر پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیے اور گروہ رہے ہیں۔ انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بہت چھوٹی مارکیٹ ہے، دو سے تین درجن لوگ اس مارکیٹ کا رخ یہاں سے وہاں کی طرف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ وہ اپنے دوست کی مدد کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی مدد کیا کر رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ باہر سے وزیر خزانہ لایا، اب ن لیگ نے پہلی بار ایسا کیا ہے۔ 

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں ہمیشہ دو بیانیے اور گروہ رہے، ایک شہباز شریف کا اور ایک نواز شریف کا۔ الیکشن میں کچھ لوگ مفاہمتی بیانیے کے ساتھ تھے اور کچھ مزاحمتی بیانیے کے ساتھ کھڑے تھے۔ شہباز شریف کبھی مزاحمتی سیاست نہیں کرنا چاہتے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+