وفاقی تعلیمی اداروں کی اساتذہ اور طالبات کیلئے خوشخبری

ٹرانسپورٹ کا مسئلہ

نیوز ٹوڈے:   وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اور خواتین اساتذہ کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ خواتین طالبات اور اساتذہ بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کو سہولیات میسر ہوں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ڈراپ آؤٹ کی شرح کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ خواتین اساتذہ اور لڑکیوں کے لیے مختص بسوں کو گلابی رنگ دیا جائے گا۔

سیکرٹری تعلیم کے مطابق 385 بسوں میں سے 30 فیصد بسیں ناقابل استعمال کھڑی ہیں، یہ بسیں بجٹ اور ڈرائیوروں کی کمی اور بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث استعمال نہیں ہو رہی ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+