شناختی کارڈ بنوانا اور بھی ہوا آسان، شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف
- 15, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ڈاک خانوں سے بھی اب شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے۔ نادرا نے پورے ملک میں 83 منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں سہولیات کا آغاز کیا ہے، جہاں سے شہری گمشدہ شناختی کارڈ دوبارہ بنوانے، تجدید اور ترمیم کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
. یہ سہولیات پوسٹ آفسز میں ہفتے میں 6 دن پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کو یہ سہولیات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 تک فراہم کی جائیں گی۔ پوسٹ آفس میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا سنٹر کے برابر ہوگی۔ ڈاکخانوں میں NICOP جنریشن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔ شہری اپنا متعلقہ جی پی او اور پوسٹ آفس نادرا کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔
تبصرے