موڈ بدلا، ہوا بدلی اور فیصلے بدلے، گورنر سندھ
- 16, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ غریبوں اور عوام کے فیصلے سالوں میں نہیں ہوتے بلکہ لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت سب کا عدلیہ پر اعتماد ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ ان ممالک میں سرمایہ کاری کون لائے گا جہاں راتوں رات فیصلے بدل جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اور عوام معاشی بحران سے نکلنا چاہتے ہیں۔ حکومت میں ہوں تو اچھا کہتے ہیں، حکومت میں نہ ہوں تو برا کہتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر آپ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرتے ہیں تو اس کے اثاثوں کو فوری چیک کیا جائے۔ اگر یہ وطن ہے تو ہم ہیں اور ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی تو لوگ سرمایہ کاری کریں گے۔
تبصرے