بیٹریوں کی قیمت میں کمی واقع
- 17, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال کے مقابلے میں نہ صرف یو پی ایس بلکہ گاڑیوں کی بیٹریوں کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ تاجروں کے مطابق، یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو گئی ہیں۔ مثال کے طور پر، جو بیٹری پہلے 38 ہزار روپے میں ملتی تھی، اب تقریباً 33 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی نے مزید بتایا کہ 110 وولٹ والی بیٹری، جو دو پنکھوں اور لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہے، کی قیمت پہلے 23 ہزار روپے تھی لیکن اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ اس کے باوجود بھی لوگ خریداری کی استطاعت نہ ہونے کے باعث پرانی بیٹریاں خریدنے پر مجبور ہیں کیونکہ قیمتوں میں جتنا اضافہ ہوا تھا، اتنی کمی نہیں آئی۔ دوسری جانب، کچھ تاجروں کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ مہینے سے بیٹریوں کی قیمتیں مستحکم ہیں کیونکہ ان کا انحصار ڈالر کی قیمت پر ہوتا ہے۔ تاہم، پچھلے چھ مہینوں میں نہ تو قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی کمی۔ تاجروں نے مزید کہا کہ بیٹریاں بعض مقامات پر کم قیمتوں میں دستیاب ہیں کیونکہ سیل نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار قیمتیں کم کر دیتے ہیں تاکہ مال بیچ سکیں۔
تبصرے