اگلے 10 دنوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی
- 20, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں آئندہ 10 روز کے دوران گرمی کی لہر میں شدت آنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرمی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو متاثر کرے گی۔جہاں درجہ حرارت 5 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ ان میدانی علاقوں میں گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
گرمی کی یہ لہر جون کے پہلے ہفتے میں کم ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت ملک کے دیگر حصوں سے بہتر رہے گا تاہم گرمی کی لہر کے کچھ اثرات کراچی میں بھی برقرار رہیں گے۔
تبصرے