پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری
- 20, مئی , 2024
نیوٹوڈے: ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرایہ کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور کے پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی روٹس کے کرایوں میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 6 ہزار 600 سے کم ہو کر 6 ہزار 550، اسلام آباد کا کرایہ 21 سو سے کم ہو کر 2 ہزار ہو گیا۔ مانسہرہ کا کرایہ 26 سو سے کم کر کے 25 سو جبکہ حیدرآباد کا کرایہ 61 سو سے کم کر کے 6 ہزار پچاس کر دیا گیا۔ رحیم یار خان 31 سو سے 3 ہزار پچاس، بہاولپور کا کرایہ 21 سو سے کم ہو کر 2 ہزار پچاس جبکہ پشاور کا کرایہ 25 سو سے کم ہو کر 24 سو پچاس ہو گیا۔
تبصرے