اہم کیس میں عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری

عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید

نیوز ٹوڈے :  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی , سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سیشن کورٹ شہزاد خان نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں علی نواز اعوان، فیصل جاوید، قاسم سوری اور راجہ خرم نواز کو بھی بری کردیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت سنگین مسائل کا شکار ہے اور حکومت غیر مقبول ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو سوچنا چاہیے، ملک میں بے چینی ہے جس سے جمہوریت کے مسائل بڑھیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف بجٹ لا رہا ہے، میری درخواست ہے کہ بجٹ میں 17 گریڈ تک کی تنخواہیں دگنی کی جائیں ورنہ لاوا پھٹ جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+