کہاں بارش اور کہاں شدید گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بارش اور  شدید گرمی

نیوزٹوڈے:   ملک بھر میں شدید گرمی اور گرد آلود ہواؤں کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت 23 مئی تک برقرار رہے گی، اسلام آباد میں 27 مئی تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+