اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- 21, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : صدر مملکت نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے محترم امام ہیں، وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور قرآن بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے سنڈیکیٹ ممبر بھی ہیں۔واضح رہے کہ ان سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین تھے جن کے عہدے کی 3 سالہ مدت اپریل میں ختم ہو چکی ہے۔
تبصرے