رہائی کے بعد پرویز الٰہی کا بڑا بیان آگیا

چوہدری پرویز الہٰی

نیوزٹوڈے:   سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کے بعد وہ ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو مقرر کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ثابت قدم رہنے کی ہمت دی۔ میں ان جج صاحبان کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے حق کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی دلائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ شجاعت صاحب کے بچوں سے بات چیت نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملے گا۔ میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر آدھا ٹیکس بھی جمع ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منظور وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے چوہدری پرویز الہٰی کو رہائی ملی ہے۔ ان کی رہائی پنجاب کے عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب ہے اور صبح ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+