بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بڑا دعوی

بانی پی ٹی آئی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ایک ڈیڑھ ماہ میں رہائی ملنے کی امید ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل کا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا جواب انہوں نے دے دیا ہے۔ یہ معاملہ پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو دوبارہ وزیراعظم بن سکتے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، لیکن امید ہے کہ انہیں ایک ڈیڑھ ماہ میں رہائی مل جائے گی۔ ان کی ایک کیس میں ضمانت ہو چکی ہے جبکہ دو کیسز ابھی بھی زیر سماعت ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے ایک اور بیان میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں سماعت کو براہ راست دکھایا جائے۔ تحریک انصاف ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ لوگوں کی آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+