پنجاب اور سندھ میں آج سے 27 مئی تک گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
- 22, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں موسم گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، خاص طور پر پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں۔ سندھ اور پنجاب کے بہت سے شہروں میں 23 مئی تک روزانہ کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوسکتا ہے۔ اور 23 سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت مزید 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اوپر بھی بڑھ سکتا ہے۔
اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی 27 مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اور یہاں روزانہ کی بھتی سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کی طرف سے عوام کو گرمی کے اثرات سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور گرمی کے ان اثرات کی وجہ سے گلیشیئر سے بنی جھیلوں کا پھٹنے کا خدشہ اور فلیش فلڈز کے امکانات بھی ہیں۔
تبصرے