مہنگے پیٹرول سے نجات، شہری نے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کر لی

مہنگے پیٹرول سے نجات

نیوز ٹوڈے :  ایک شہری نے "ضرورت ایجاد کی ماں ہے" کہاوت پر عمل کرتے ہوئے ایک نئی انوکھی بائیک تیار کی، جو شمسی توانائی پر چلتی ہے اور مہنگے ایندھن سے بچاتی ہے۔ محمد شریف نامی شہری نے تلنگانہ کی ریاست میں ایسی بائیک تیار کی ہے، جو کہ انہیں مہنگے ایندھن کے اخراجات سے بچاتی ہے۔ محمد شریف کی اس انوکھی بائیک نے سوشل میڈیا پر بھی شہرت حاصل کی ہے، اور لوگ ان کی یہ ایجاد کی تعریف کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق، انہیں بائیک کی مرمت اور ایندھن کے خرچ سے پریشانی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے سولر پر چلنے والی بائیک تیار کی۔ اس بائیک میں 12 وولٹ کی چار بیٹریاں نصب ہیں جو سولر پینل کے ذریعے چارج ہوتی ہیں، جس سے بائیک کو 40 کلو میٹر تک چلایا جا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+