مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں بڑی کمی

گوشت کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کے بعد گوشت کا سرکاری نرخ 470 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک نرخ 312 روپے جبکہ پرچون نرخ 324 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب، فارمی انڈوں کی قیمت 262 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک نرخ 7740 روپے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+