وزیر اعلی بلوچستان کا پی ایچ ڈی کرنے والے طالبعلم کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے ہر پی ایچ ڈی طالب علم کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ تیرہویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بگٹی نے بتایا کہ آئندہ دو سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھا کر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ، گریجویٹ بزنس پلان کا آغاز کیا جائے گا اور بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
مزید برآں، سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں بینظیر بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا، جو ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک اسکالر شپ فراہم کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہر بلوچ طالب علم کو دنیا کی 200 بہترین جامعات میں مکمل اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کے تمام شہری امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے تاریخ کی سمجھ بوجھ ضروری ہے۔ 1st wala
تبصرے