آئی ایم ایف کی پاکستان کو پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھانے کی ہدایت
- 24, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی اور گیس کے شعبوں میں اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، اور ساتھ ہی پنشن کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی سفارش کی ہے۔آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ 1200 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے اور پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے زیادہ بڑھایا جائے۔
آئی ایم ایف نے مزید تجویز دی ہے کہ نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے اور قرض پروگرام کے معاہدے سے قبل پالیسی اقدامات کی پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کی جائے
تبصرے