چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم

چینی کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے اور شوگر ملز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورا سال چینی کا ایکس فیکٹری ریٹ 140 روپے فی کلو پر برقرار رکھیں۔ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ چینی برآمد نہ ہونے کی صورت میں شوگر ملز دیوالیہ ہونے کے خدشے کا سامنا کر سکتی ہیں اور اس سے 40 ملز بند ہو سکتی ہیں۔ اس وقت ملک میں 15 لاکھ ٹن چینی کی اضافی مقدار موجود ہے، اور اگر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے تو ملک کو 26 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہو گا۔ چینی کی برآمد کا حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+