ملک کے کس حصے میں آج شام اور رات بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
- 27, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کی زد میں رہیں گے۔ پیر کے روز دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے وقت گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ اتوار کے روز مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جن میں موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو 51، اور دیگر شامل ہیں۔
تبصرے