پاکستان کا وہ علاقہ جہاں پارہ 52 ڈگری تک پہنچ گیا
- 27, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: جیکب آباد میں اتوار کو درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جس سے شہر سنسان ہو گیا اور درجنوں لوگ بے ہوش ہو گئے۔ شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی اور برف کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پیر کے روز گرد آلود ہوائیں اور گلگت بلتستان میں شام کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دیگر گرم ترین مقامات میں دادو، خانپور، خیرپور اور سکھر شامل ہیں جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے