پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟متوقع تاریخ سامنے آگئی

عیدالاضحیٰ

نیوزٹوڈے:   ملک میں ذی القعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کی بنا پر یکم ذی القعدہ جمعہ 10 مئی کو ہوگی۔ اگر ذی القعدہ کا مہینہ 29 دن کا ہوا تو ذوالحجہ 8 جون کو شروع ہوگا اور عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔ اگر ذی القعدہ 30 دن کا ہوا تو ذوالحجہ 9 جون کو شروع ہوگا اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی، لیکن زیادہ امکان 17 جون کا ہے۔

فلکی ماہرین کے مطابق عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ مصر میں ذوالقعدہ کا مہینہ فلکی اعتبار سے 9 مئی کو شروع ہوگا اور 29 دن کا ہوگا، جبکہ ذوالحجہ 7 جون کو شروع ہوگا، یوم عرفات 15 جون اور عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+