پاکستانی اینکر اور کھلاڑی مونا خان یونان میں گرفتار
- 27, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کو یونان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے ساتھ مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا ہے اور ان تک قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔ سفارت خانہ اس کی گرفتاری کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس کے رننگ کوچ ملک یوسف سے رابطے میں ہے۔
کوچ ملک یوسف کے مطابق مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا، اور اسے پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ کوچ یوسف نے یونان میں پاکستانی سفارت خانے سے ان کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
تبصرے