سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی
- 30, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے كہا كہ پی ٹی آئی کی حمایت میں ایک خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، جہاں سب جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جلد رہا نہیں ہوں گے اور جارحانہ کھیل کھیلنے والے جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں۔
واوڈا نے خبردار کیا کہ ٹکراؤ کی صورتحال پاکستان کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور موجودہ حالات میں پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی اپنی فائلیں چھپا رہا ہے اور کوئی بھی پاکستان کے لیے مخلص نہیں لڑ رہا۔ آخر میں، انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور میاں نواز شریف کے ملنے سے بھی ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
تبصرے