سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا اعلان

ہاؤسنگ سوسائٹی

نیوزٹوڈے:   سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ’سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ‘ کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں اسٹیل مل کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نچلے درجے کے ملازمین کو سستے داموں پلاٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیل مل کی خالی زمین پر چین کی مدد سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کیا جائے گا، جو صوبائی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے بنایا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اسٹیل مل کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں مزید 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور سڑکوں پر ملبہ ڈالنے والے بلڈرز کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+