بانی پی ٹی آئی پر ماہانہ کتنے لاکھ روپے خرچ آ رہا ہے؟بیرسٹر عقیل ملک کا بڑا دعوی
- 31, مئی , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سات کمرے دیے گئے ہیں اور ان پر ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کو آپس میں لڑانے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی مہم چلا رہی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایف آئی اے پوچھ گچھ کرے گی کہ سابق چیئرمین کا ٹوئٹر ہینڈل کون استعمال کر رہا ہے۔ بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ وکیلوں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ملنے جاتی ہے اور اگر انہیں وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا تو ان سے ملاقات کون کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو ثبوت موجود ہیں انہیں پراسیکیوشن کو دینا ہوگا اور پراسیکیوشن کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو سب پر برابر لاگو کرنا ہوگا اور کسی کے لیے نرم گوشہ نہیں ہو سکتا۔
تبصرے