كون سی ادویات پر بڑی پابندی عائد كر دی گئی؟

ادویات پر بڑی پابندی

نیوز ٹوڈے :   پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں طے پایا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی فراہم کی جائیں گی۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ اور ڈرگ کنٹرول ونگ سات روز میں اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سفارشات تیار کریں گے۔ میڈیکل اسٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔ طبی ماہرین نے اینٹی بائیوٹک کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+