مویشی منڈی میں لین دین کے لیے اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام
- 31, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مویشی منڈیوں میں لین دین کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت، 31 مئی سے 20 جون تک ٹرانزیکشن اور بیلنس لمٹ کو مؤقت طور پر بڑھایا گیا ہے، اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور متبادل ادائیگی موڈ کے طور پر فروغ دینا ہے اور نقدی پر مبنی لین دین کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
پیش اس سے پہلے کراچی میں مویشی منڈی جانے والے شہریوں اور تاجروں کی سیکیورٹی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت مویشی منڈی آنے والوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئےٹاسک فورس قائم کی جائے۔
تبصرے