وزیراعلیٰ پنجاب کی قائداعظم بزنس پارک تک باآسانی رسائی کے لیے موٹروے انٹرچینج تعمیر کرنے کی ہدایت

قائداعظم بزنس پارک

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قائداعظم بزنس پارک تک آسان رسائی کے لیے موٹروے انٹرچینج کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گارمنٹس سٹی روزگار میں مدد دے گا۔اسکا مقصد 100,000 افراد اور خواتین کو بااختیار بنانا-

وزیراعلیٰ پنجاب نے بزنس پارک کی رابطہ سڑک کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد تک آسان رسائی کے لیے موٹروے انٹر چینج کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے امن و امان کے مسائل پر آر پی او کو طلب کر کے فوری کارروائی کی ہدایت کی اور شیخوپورہ میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے 10 دن کا وقت دے دیا۔

 لیبر کالونی اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+