ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : محکمہ موسمیات نے دو روز کے وقفے کے بعد درجہ حرارت میں دوبارہ اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی پڑنے کا امکان ہے جب کہ 15 جون تک ملک بھر میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا، اسلام آباد اور پشاور میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کراچی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا جائے گا۔
بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔
اس دوران آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جب کہ ایک ہفتے سے گرمی کی لپیٹ میں آنے والے سندھ کے اضلاع کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری تک کمی آئی ہے تاہم گرمی کی شدت برقرار ہے۔.
مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا سیزن جون کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گا جس کی وجہ سے بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کے اسپیل سے درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔
تبصرے