وزیر اعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف پہلے مرحلے میں چین کے شہر شینزن پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کے دوران معروف کمپنیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ شینزین کو اقتصادی پاور ہاؤس کا درجہ حاصل ہے۔ 2023 میں شینزین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد سے زیادہ تھی۔
وزیر اعظم کی چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت کی تلاش کے ساتھ، چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی کا قوی امکان ہے۔وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔
تبصرے