اہم حکومتی شخصیت طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا عملہ اور طیارے کا عملہ محفوظ رہا۔ طیارے میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ بھی طیارے میں موجود تھے۔
تبصرے