عمران خان مزید 2 مقدمات میں بری
- 03, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی کے دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے کی۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں، عدالت نے اسد عمر، علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کردیا۔
عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دونوں مقدمات گولڑہ تھانے میں درج تھے۔
تبصرے