ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، تجارتی خسارے میں ریکارڈ 15 فیصد کمی

ملکی معیشت

نیوز ٹوڈے :  ادارہ شماریات نے ملکی معیشت کے لیے خوشخبری سنا دی، اپریل کے مقابلے مئی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہو کر 2.1 بلین ڈالر رہ گیا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریباً 1 فیصد بڑھ کر 4.90 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+