وزیر اعلیٰ پنجاب کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا- مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور لیسکو سمیت پانچ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے بجلی چوری کے حوالے سے مزید مستند ڈیٹا اور جامع رپورٹ طلب کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+