سیاسی مقاصد کے لیے کسی جماعت کو ججز کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپریم کورٹ بار
- 04, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو سیاسی مقاصد کے لیے ججز کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وکلاء برادری چیف جسٹس قاضی فائز کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، سیکرٹری سید علی عمران اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ چیف جسٹس کے خلاف سیاسی جماعت کے ترجمان کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کا سیاسی جماعتوں کے کیس سے خود کو الگ کرنے کا مطالبہ بے بنیاد مفروضوں پر مبنی ہے۔
تبصرے