پنشنرز کے لیے اہم خبر

پنشنرز

نیوز ٹوڈے :    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو بجٹ میں پنشن پر ٹیکس نہ لگانے پر راضی کرلیا۔ آئی ایم ایف ٹیم اورپاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے، جس میں کاروباری اور تنخواہ دار طبقے پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف کو یکساں ٹیکس لگانے کی متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔ فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ پاکستانی حکام وزیراعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس تجاویز آئی ایم ایف کی ہدایت پر تیار کی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر سال ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی جاتی ہے۔ اس سال 950 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 379 ارب استعمال ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+