پنجاب میں کسان کارڈ کا آغاز، سالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے

کسان کارڈ

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ شروع کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دیے جائیں گے، ہر کوئی ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے آسان قرضے حاصل کر سکے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب خوشحال ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ سے کسان کھاد، بیج اور دیگر زرعی سامان خرید سکیں گے، کسان کارڈ سے 5 لاکھ کسان مستفید ہوں گے جب کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+