بجلی کے بل کی قسط ادا کرنے والوں کے لیے بری خبر

بھاری بلوں کی قسطیں

نیوز ٹوڈے :  قسطوں کے نادہندگان کو اب قسطوں کی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے۔ صارفین بجلی کے بلوں کی قسط کی ادائیگی سے محروم ہو گئے۔نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کی سہولت محدود کردی۔ بجلی کے صارفین اب سال میں صرف ایک بار بل کی قسطیں ادا کر سکیں گے۔

اس حوالے سے نیپرا نے کنزیومر سروس مینول میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ اقساط کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ ڈپلیکیٹ میں ہی جاری کیا جائے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ نئے کنزیومر سروس مینول کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+