پی ٹی آئی 30 سال میں واحد حقیقی سیاسی جماعت بن گئی، شاہد خاقان عباسی بول پڑے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نیوز ٹوڈے :  اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی سیاسی جماعت تھی، اگر شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں، ایماندار اور باصلاحیت لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ جماعتیں ہی اقتدار میں آتی ہیں، لیکن ہم اقتدار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ذاتی نہیں، مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے، جب عدلیہ سیاست میں حصہ لیتی ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوتا ہے، ہم سب کو اپنی کرسیاں چھوڑ کر ملک کی بات کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، میرا 35 سال سے تعلق ہے اور میرا شمار پارٹی کے سینئر ترین لوگوں میں ہوتا تھا، اب مسلم لیگ (ن) نے جو سیاست کی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+