وزیراعظم کا دورہ چین، وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

وفاقی بجٹ

نیوز ٹوڈے :  وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی وجہ سے وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔وزیر مملکت برائے خزانہ کے مطابق اگلا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعظم کے دورے کے باعث بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہوگا، رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+