وفاقی حکومت کا ویک اینڈ کی چھٹی ختم کرنے پر غور
- 05, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے حوالے سے تمام وزارتوں سے رائے طلب کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں سے فیڈ بیک لینے کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کی چھٹی سے ملنے والے نتائج ناکافی ہیں، عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ کے اجلاس میں چھٹی ختم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
تبصرے