چیف جسٹس کا گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کا اعلان

گرمیوں کی تعطیلات

نیوز ٹوڈے :  اسلام آباد: گرمیوں کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے جس کے مطابق چھٹیاں 15 جون کے بجائے 15 جولائی سے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ماہ کی کمی کردی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافے کے باعث گرمیوں کی چھٹیاں کم کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی عدالتی تعطیلات 15 جون کی بجائے 15 جولائی سے ہوں گی، اگرچہ 2 ماہ کی چھٹیاں ہوں گی تاہم معزز ججز سے ایک ماہ کی چھٹیاں لینے کی درخواست کی گئی ہے۔تعطیلات کے دوران فوجداری مقدمات یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر طے شدہ مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+