چین کا 2 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو اے آئی میں تربیت دینے کا اعلان، معاہدہ طے

پاکستان چین

نیوزٹوڈے:    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں چینی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر چینی کمپنی اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے درمیان فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہواوے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ہواوے کمپنی کے چیئرمین لیانگ ہوا نے پرتپاک استقبال کیا، پاکستانی قومی ترانے بجائے گئے، دورے کے دوران کمپنی حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

چیئرمین ہواوے نے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم نے ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر سیف سٹی پراجیکٹس کے قیام کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے ہواوے ہیڈ کوارٹر میں نمائشی مرکز کا دورہ کیا، چیئرمین ہواوے نے وزیراعظم کو دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں Huawei کے آپریشنز سے آگاہ کیا اور پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ہواوے کے آپریشنز کی جدت کو سراہا اور ہواوے کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دی۔نمائشی مرکز میں وزیراعظم کو مختلف شعبوں بالخصوص ای گورننس، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، مصنوعی ذہانت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم اور پاکستانی وفد کی چیئرمین ہواوے سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+