پنجاب: پلاسٹک بیگز کی غیر قانونی تیاری، ترسیل اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

پلاسٹک بیگز

نیوزٹوڈے:   پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کی غیر قانونی تیاری، ترسیل اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت شہریوں میں ماحول دوست بیگ تقسیم کر رہی ہے۔محکمہ ماحولیات کے ترجمان کے مطابق ماحول دوست تھیلوں کی تقسیم کا مقصد پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، دکانداروں کو پلاسٹک بیگز کے مضر اثرات اور قانون سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، کارٹروں اور دکانداروں میں کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، ضلعی افسران پلاسٹک بیگز پر پابندی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کی بھی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+