چین قرضوں کے لیے نہیں بلکہ کاروبار اور ترقی کے لیے آیا ہوں، شہباز شریف

شہباز شریف

نیوزٹوڈے:    پاک چائنہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزنس کانفرنس بہترین کوشش ہے، ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے۔ چین نے پاکستان کے ہر صوبے میں منصوبے لگائے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی کی ضمانت ہے۔

 چین نے ترقی کے لیے فرسودہ نظام کو چھوڑ کر جدید طریقے اپنائے ہیں، پاکستان کرپشن پر قابو پانے میں موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے قابل اعتماد دوست ہے، پاکستانی کمپنیوں کے سربراہان کو بھی چینی ماڈل کو اپنانا چاہیے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت افسوسناک لمحہ ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے اور چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین قرضوں کے لیے نہیں بلکہ کاروبار اور ترقی کے لیے آیا ہوں۔ انہوں نے پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے بزنس کونسل قائم کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+