پنجاب یونیورسٹی ایشیا کا سب سے ترقی یافتہ ادارہ ہے

پنجاب یونیورسٹی

نیوز ٹوڈے :  بین الاقوامی ادارے کیو ایس نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا کا سب سے ترقی پذیر ادارہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے کیو ایس نے حیرت انگیز اور شاندار ترقی کی بنیاد پر عالمی کیو ایس رینکنگ میں اسے ایشیا کا سب سے ترقی پذیر ادارہ قرار دیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم کیو ایس نے واشنگٹن میں ایڈو ڈیٹا سمٹ کا انعقاد کیا، پاکستان ایمبیسی امریکہ نے سمٹ میں پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا کے بہترین ترقی پذیر ادارے کا ایوارڈ دیا ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے 5 سال میں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور کی یونیورسٹیوں سے مقابلہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پنجاب یونیورسٹی نے وسائل کے لحاظ سے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 570ویں بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں 170 درجے بہتری آئی ہے۔ گزشتہ درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 740-750 اداروں میں شامل تھی۔ ایک سال میں عالمی درجہ بندی میں 170 درجے کی بہتری حاصل کرنا غیر معمولی بات ہے۔

رینکنگ میں بہتری پر پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء  اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی نے دن رات کام کیا۔ اس موقع پر چیئرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر عثمان اعوان ڈاکٹر عثمان اعوان نے کہا کہ اگر حکومت مناسب فنڈز فراہم کرے تو پاکستان کی یونیورسٹیاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+